• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 22 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملت فلسطین کے خلاف منظم دہشت گردی کی مذمت

منگل 10-11-2015
in عالمی خبریں
0
Arab Leage 1
0
SHARES
0
VIEWS

رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے پیر کو ریاض میں اپنے ہنگامی اجلاس میں ایک بیان جاری کرکے تاکید کی کہ اسرائیل منظم ٹارگٹ کلنگ ، فلسطینی زمینوں پر یہودی کالونیوں کی تعمیر اور مسلسل نسلی صفائے سمیت انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر کے حکومتی دہشت گردی کر رہا ہے-

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ان غیر قانونی اقدامات کو روکنے کا پابند بنانے کے لئے فوری تدابیر اختیار کرے کہ جو علاقے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں اور امن کے عمل کو ناکام بنا رہے ہیں-

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے جو عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسرائیل نے فلسطین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور کر رہا ہے ، عرب لیگ اور تمام دوست ممالک سے اپیل کی کہ وہ صیہونیوں کے اقدامات کو روکیں-

درایں اثنا مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں تشکیل پانے والی عرب وزراء کی کمیٹی کو معینہ مدت کے اندر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا سلسلہ بند کرانے کی غرض سے سلامتی کونسل میں ایک قرار داد کی منظوری کے لئے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی- اس قرار داد کا مقصد جون انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کے تناظر میں ایسی خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو-

عرب وزارتی کمیٹی نے بیت المقدس کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کرنے، عرب تشخص کو نقصان پہنچانے اور آبادی کے تانے بانے کو تبدیل کرنے کے مقصد سے غاصب صیہونی حکومت کی تمام پالیسیوں اور غیر قانونی منصوبوں کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا- ریاض میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلایا گیا تھا-

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.