کولالمپور (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور حکومت قضیہ فلسطین کا ہر سطح اور ہر محاذ پر دفاع کرے گی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کلچرل آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے ان کے ملک کا مؤقف واضح ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
فلسطینی کلچرل آرگنائزیشن نے گذشتہ روز مہاتیرمحمد سے پترایا جایا میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر فلسطین کی موجودہ صورت حال اور قضیہ فلسطین کےتصفیے کے حوالے سے ہونے والی سازشوں پر بات چیت کی گئی۔
مہاتیر محمد نےملائیشیا میں فلسطینی کمینوٹی مثبت سرگرمیوں کاخیرمقدم کیااور کہا کہ ملائیشیا کی تعمیرو ترقی میں فلسطینی تارکین وطن کا مثبت کردار ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ فلسطین کلچرل آرگنائزیشن کے مشیر انجینیر منیر سعید اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر انجینیر مسلم عمران، عبداللہ ولیداور دیگر عہدیداروں پرمشتمل وفد نے ملائیشین وزیراعظم سے ملاقاقت کی۔ فلسطینی وفد نے غزہ میں فلسطینی حق واپسی تحریک، نیتن یاھو کی فلسطین میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں اور اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی اسیران کو درپیش مشکلات پر بات چیت کی گئی۔
فلسطینی وفد نے ملائیشیاکی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی مزاحمت کی حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔