• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا: وزیراعظم مہاتیرمحمد

منگل 15-01-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا:  وزیراعظم مہاتیرمحمد
0
SHARES
0
VIEWS

کوالالمپور (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کی تنقید پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا میں 29 جولائی سے ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی بھی اسرائیلی کھلاڑی کو شرکت کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے جواب میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا اور اسرائیل کے لیے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جو مقبوضہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر نہیں آتا۔ نہتے نوجوانوں، بوڑھوں بچوں اور عورتوں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے اس صورت حال پر ملائیشیا کا دو ٹوک مؤقف ہے۔ اسرائیلی شہریت کے حامل باشندوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔

Tags: اسرائیلاین جی اوبربریتچیمپئنسفارتیسوئمنگفلسطینقوانینملائیشیامہاتیر محمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.