(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مسلم اکثریتی علاقےکو ہندواکثریت میں تبدیل کرنا چاہتاہے اور بین الاقوامی قانون کے ساتھ ساتھ چوتھے جنیوا کنونشن کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے خط میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم نو اورڈومیسائل کے کالے قوانین سے آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہےجس کا ذمہ داربھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی سازش کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ نےمزید کہا ہےکہ بھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے جس کے طابق ایک سال سے 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہےتاہم سلامتی کونسل بھارت کے 5 اگست 2019 کےغیرقانونی اقدامات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر سےغیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل معاملے کی سنگینی کا ادراک کر تے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے گی۔