(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) معروف مراکشی فلم پروڈیوسر نے اسرائیل میں ہونے والے فلمی میلے میں شرکت کیلئے موصول ہونے والے دعوت نامے کو مسترکرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کی قاتل ریاست کی کسی تقریب کا حصہ بننا گوارہ نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق معروف مراکشی فلم پروڈیوسر بو ھموس کو اسرائیلی شہر تل ابیب میں دستاویزی فلموں کے حوالے سے منعقد فلمی میلے میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی تاہم انھوں نے اس دعوت کو مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ملک کی کسی بھی تقریب کا حصہ نہیں بنیں گے۔
دوسری جانب صیہونی ریاست میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک "بی ڈی ایس’ نے بو حموش کے موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بو حموش کا موقف صہیونی ریاست کے ثقافتی اداروں کے بائیکاٹ کے لیے واضح پیغام ہے۔ فنون اورثقافت اورشوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو حموش کے نقش قدم پرچلتے ہوئے صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔