• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر رفح گذرگاہ کھولنے کا ٹائم فریم جاری کرے:بان کی مون

بدھ 25-11-2015
in عالمی خبریں
0
Egypt Rafah
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے کھولنے کا ٹائم فریم مقرر کریں تاکہ گذرگاہ کے دونوں اطراف پھنسے شہریوں کو سرحد عبور کرنے کا موقع دیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل بان کی مون نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ رفح گذرگاہ کا کھولا جانا ضروری ہے مگر مصری حکومت امن وامان کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرحدی گذرگاہ کھولنے کے لیے ٹائم فریم مقرر کرے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں فلسطین کی تازہ صورت حال کی تفصیلات اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں کو درپیش مشکلات کا حوالہ دیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 مجریہ 2009 ء غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے اہمیت کی حامل ہے اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ نو جنوری 2009 ء کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1860 میں غزہ کی پٹی کے مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا تھا۔ قرارداد میں غزہ کی پٹی میں غذائی سامان کی فوری ترسیل کو یقینی بنانے اور شہریوں کی آزادانہ آمد ورفت کی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بان کی مون نے اپنے بیان میں غزہ کی پٹی میں بے روزگاری میں غیرمعمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 ء کے آخر میں سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 43 فی صد سے تجاوز کرگئی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ایک علاقے کے شہریوں کا بے روزگار ہونا وہاں کی معاشی مشکلات کی نشاندہی کے لیے کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ معاشی بحران سے علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.