• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری وزیراعظم ھشام قندیل کی جنگ زدہ فلسطینی شہر غزہ آمد

جمعہ 16-11-2012
in عالمی خبریں
0
pfl hasham
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے وزیراعظم ڈاکٹر ھشام قندیل آج جمعہ کے روز مختصر دورے پر جنگ زدہ فلسطینی ساحلی شہرغزہ کی پٹی میں پہنچے ہیں۔ مصری وزیراعظم ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعہ کو علی الصباح رفح بارڈر کے راستے غزہ داخل ہوئے۔

رفح بارڈر پر فلسطینی کابینہ میں شامل کئی وزراء اور اراکین قانون ساز کونسل نے مصری وزیراعظم کا استقبال کیا۔ انہیں ایک قافلے کی شکل میں غزہ کی پٹی میں وزیراعظم ہاؤس لایا گیا جہاں ان کی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے بارے میں تبادلہ خیال ہواْ۔ اسماعیل ھنیہ نے اپنے مصری ہم منصب کو شہر کی سیکیورٹی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں مصری وزیراعظم نے صہیونی فوج کے حملوں سے زخمی شہریوں کی عیادت کی اور جنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصری وزیراعظم ڈاکٹر قندیل کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو صہیونی جبر کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تمام فلسطینی گروپوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتحاد پیدا کریں۔
خیال رہے کہ مصری وزیراعظم ڈاکٹر ھشام قندیل آج جنگ سے متاثرہ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں پہنچے ہیں، جبکہ صدر ڈاکٹر محمد مرسی کل ہفتے کے روز غزہ کا دورہ کریں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.