• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری حکام فلسطینی مہاجرین کو رہا کریں: دوستان انسانیت

جمعہ 06-12-2013
in عالمی خبریں
0
plf egypt1
0
SHARES
0
VIEWS

بین الاقوامی تنظیم "دوستان انسانیت” نے مصری حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام سے فرار ہونے والے شامیوں اور مصریوں کی غیر منصفانہ حراستوں اور ظلم و ستم کا سلسلہ روک دے۔

بین الاقوامی تنظیم کے مطابق شامی مہاجرین کے خلاف مصری حراستی مہم جولائی سے شروع ہے اور گزشتہ اتوار سے اس میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ ویانا میں قائم اس تنظیم کے مطابق مہاجرین جن عمارات اور علاقوں میں رہ رہے ہیں وہاں پر مصری حکومتی اہلکار مسلسل حراستی مہمات اور چھاپے مار رہے ہیں۔

تنظیم کے مطابق مصر نے شام سے تعلق رکھنے والے تقریبا 1200 مہاجرین کو حراست میں لے لیا ہے جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں اور ان سب کو مختلف مصری جیلوں میں انتہائی بدترین حالات میں قید رکھا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق مصری جیلوں میں قید فلسطینی اور شامی مہاجرین کو انتہائی سخت رویے اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  اس کے علاوہ مصری اور شامی مہاجر خواتین کو مصری افسران کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

عالمی تنظیم نے مصری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکیں اور ان معاملات کی تفتیش کے لئے فوری طور پر ایک کمیشن تشکیل دیں۔ مصری حکام اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے فراہم کردہ خوراک اور امداد مہاجرین کو فراہم نہیں کررہے ہیں۔

تنظیم کے مطابق مہاجرین میں سے 1150 مہاجرین کو جبری طور پر شام واپس بھیج دیا گیا تھا جو کہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے مصری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں اور فلسطینی اور شامی مہاجرین کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.