صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ میں اسرائیلی سفارتخانے میں مشتبہ آلے کی موجودگی کے بعد عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق آئرلینڈ کے دارلحکومت ڈبلن میں صہیونی سفارتخانے کو عمارت میں ایک مشتبہ آلے کی موجودگی کی اطلاع کے بعد خالی کرا لیا گیا۔ ملنے والے آلے کی ماہیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم احتیاطی تدبیر کے طور پر عمارت سے سارے عملے کو اسمبلی پوائنٹ پر جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ریڈیو کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ پولیس کی معیت میں اسرائیلی سفارتخانے پہنچ گیا، جس نے مشتبہ آلے کو قبضے میں لیکر تلاشی کے بعد عمارت کو محفوظ قرار دے دیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین