• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسلمان چاہئیں تو اسرائیل کو ایک دن میں ٹھکانے لگا سکتے ہیں: القرضاوی

ہفتہ 17-11-2012
in عالمی خبریں
0
plf alqarzavi
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی جامعہ الازھر کے نو منتخب خطیب اورمعروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ اتحاد امت کے فقدان نے مسلم دنیا میں فلسطین جیسے مسائل پیدا کیے ہیں۔ مسلمان متحد ہو جائیں تو صہیونی ریاست کو ایک دن میں ٹھکانے لگا سکتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق علامہ یوسف القرضاوی نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں جامعہ الازھر کی مسجد میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر صہیونی ریاست کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے روکنے کے لیے صرف احتجاجی مظاہروں اور نمائشی قرادادوں سے کام نہیں چلے گا۔ مسلمان اپنی صفوں میں پائے جانے والے انتشار کو ختم کرنے کے بعد اپنے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اورعملی اقدامات اٹھائیںْ

شیخ القرضاوی نے مسلمانوں میں پائے جانے والے فروعی اختلافات پر نہایت درمندی کا اظہار کرتےہوئے مسلمانوں سے اپیل کی وہ عرب اور غیرعرب، افریقی اور ایشیائی کی تقسیم سے باہر نکلیں۔ اپنی صفوں میں انتشار کو ختم کریں اور اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے خود اپنے ہی وسائل استعمال کریں۔

علامہ یوسف القرضاوی نے اپنی طویل تقریر میں عرب ممالک میں برپا ہونے والے انقلابات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض عرب ملکوں میں فرد واحد کی حکمرانی تھی جس کا دور ختم ہوچکا۔ اب عوام اپنے جمہوری اورآئینی حقوق کے لیے کسی جابرحکمران کا جبر برداشت نہیں کریں گے۔ میں مصر، لیبیا، شام، تیونس اوردیگر ملکوں کے انقلابیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی توانائیاں اتحاد امت کے لیے وقف کریں۔

شیخ القرضاوی نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کے ساتھ اخوان المسلمون کے اظہار یکجہتی ملین مارچ کا خیر مقدم کیا کہ اور فلسطینیوں کو آزادی دلانے کے لیے پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کیے جانے چاہئیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.