• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچنا مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نقصان پہنچنے کے برابر ہے: علماء

بدھ 03-04-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچنا مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نقصان پہنچنے کے برابر ہے: علماء
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی علماء اتحاد نے عالم اسلام سے نصرت الاقصیٰ اور محصورین غزہ کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق استنبول میں علماء اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچنا مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نقصان پہنچنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور مسجد حرام دونوں بھائی ہیں۔ ایک کی خوشی دوسرے کی خوشی اور ایک کا غم دوسرے کا غم ہے۔

انہوں نے دفاع قبلہ اوّل کےحوالے سے عالم اسلام کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عالم اسلام کو قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے مالی، قولی اور عملی جہاد کا سلسلہ جاری رکھیں۔ مسلم دنیا میں نصرت مسجد اقصیٰ کے لیے سوشل میڈیا اور مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ میں مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام میں دفاع قبلہ اوّل کے لیے عوام کو سڑکوں پر آنے اور مظاہرے کرنا ہوں گے۔

عالمی علماء اتحاد کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے مسلم دنیا کی کمزوریوں سے صیہونی دشمن نے فائدہ اُٹھایا۔ مسجد اقصیٰ کے بعد صیہونیوں کے مسجد حرام کے حوالے سے مذموم عزائم بھی اب دنیا سے ڈھکے چھپے نہیں۔

بیان میں عالم اسلام کی مساجد کے آئمہ اور خطباء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات اور بیانات میں القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے آواز بلند کریں اور ساتھ ہی ساتھ غزہ کے محصورین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔

Tags: استنبولالقدسجہادخطباءدفاعسوشل میڈیاصیہونیعالم اسلامعلماءغزہقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمسجد حراممسجد نبویمظاہرےنقصانیکجہتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.