فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صیہونی آباد کاروں کی ایک جماعت نے جس کی، صیہونی فوجی اور پولیس کے اہلکار حفاظت کررہے تھے ، مسجدالاقصی میں داخل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اول مسجدالاقصی میں داخل ہوکے اس مقدس مرکز کی توہین کی اور اشتعال انگیزحرکتیں انجام دیں۔دوسری طرف صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ وہ انتہا پسند صیہونی مذہبی پیشوا جس کو گزشتہ ہفتے ایک فلسطینی نے اپنی گآڑی سے ٹکر مارکے زخمی کردیا تھا، زخموں کی شدت کے باعث ہلاک ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطین کے مختلف علاقے ایک مہینے سے صیہونیوں کی جارحیت اور فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت کا میدان بنے ہوئے ہیں ۔ فلسطینیوں نے اپنی نئی تحریک مزاحمت کو انتفاضہ قدس کا نام دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق رواں مہینے کے آغاز سے جاری انتفاضہ قدس میں ترسٹھ فلسطینی شہید اور دو ہزار ایک سو بیس زخمی ہوچکے ہیں۔