(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائشیا کی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ،شام ،یمن سمیت تمام ممالکفلسطین کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حل کیلئے سفارتی سمیت ہر طرح کے ذرائع کو استعمال کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
ملائشیا کی پارلیمنٹ کے رکن سید ابراہیم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر صیہونیزم کے خلاف اور صیہونیزم کی تباہ کاریوں کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے منعقدہ ویڈیو کانفرنس کےانعقاد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا نے ہمیشہ مظالم کے خلاف اپنا واضح موقف رکھا ہے ملائشیا نے ہمیشہ ان ممالک کی کُھل کرحمایت کی ہے جو ممالک اپنی ہی سرزمین پر قابضین کےنرغے میں ہیں ملائیشیا، شام ،یمن، فلسطین سمیت تمام ممالک کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حل کیلئے سفارتی سمیت ہرطرح کے ذرائع کو استعمال کرنے کی حمایت کرتا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے بےپناہ کوششیں کی جارہی ہیں تاہم مسئلہ فلسطین، فلسطینی عوام کی خواہش کے مطابق حل کیئے بغیر دنیا میں امن صرف خواب ہی رہے گا۔