رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کو یورپی ممالک میں اجاگر کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پرغور کیا گیا۔
کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پراجا گر کرنے کے لیے سرگرم اداروں کو بہ طور مثال پیش کیا گیا۔ ان میں برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں سرگرم’’مرکز برائے حق واپسی‘‘، فلسطین کانفرنسیں اور دیگر اداروں کے تجربات کا حوالہ دیا گیا۔
جرمنی میں فلسطین سوسائٹی کے وائس چیئرمین فاید الطائش نے کانفرنس میں صدارتی خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کوعالمی سطح پراُجاگر کرنے کے لیے جس طرح کی موثر کاوشوں اور جاندار مساعی کی ضرورت ہے اس کے لیے تمام اداروں کو متحرک کرنا بھی ناگزیر ہے۔ کانفرنس میں مرکز برائے حق واپسی کے چییرمین بورڈ آف ڈائریکٹر پروفیسر غسان فاعور، فلسطین کانفرنس کے تعلقات عامہ کے سربراہ زیاد العالول، انجینیرنگ فورم کے چیئرمین انجینیر ابراہیم ابو ثریا، سویڈن میں فلسطینی حق واپسی کے چیئرمین مروان العلی، سنہ 2016 ء کے لیے فلسطین کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے چییرمین خلیل العاصی، ھیثم عبدالھادی، حسام شاکر اور ماجد الزیر سمیت دسیوں دیگر اہم فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کی۔