افریقی ملک مراکش میں مسلم امہ کے اجتماعی تنازعات کے حل اور مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم گروپ کی جانب سے سابق اسرائیلی وزیراعظم شمون پیریز کے متوقع دورہ مراکش کو مسترد کردیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پیریز’’دہشت گردوں کے سرغنہ‘‘ ہیں۔ انہیں اپنے پاناک قدموں سے مراکش کی سرزمین کو ناپاک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کو پانچ اور سات مئی 2015 ء کے دوران مراکش میں ’’کلنٹن انٹرنیشنل گروپ برائے مشرق وسطیٰ وافریقا‘‘ کےعنوان سے منعقدہ کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔
مراکشی تنظیم کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سابق اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی سرزمین پرقدم رکھنے سے منع کردے کیونکہ مراکشی عوام نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث کسی صہیونی کو اپنی سرزمین پرخوش آمدید نہیں کہہ سکتے ہیں۔ شمعون پیریز کو مدعو کرکے مراکشی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ قوم ان کے دورے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین