• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مراکش میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء ریلی کا انعقاد

پیر 19-10-2015
in عالمی خبریں
0
Maraksh Protest
0
SHARES
0
VIEWS

افریقی عرب ملک مراکش میں جامعات کے طلباء کی بڑی تعداد نے گذشتہ روز اکادیر شہر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کالجوں اور جامعات کے طلبا، اساتذہ اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، نصرت مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے حوالے سے ریلی کا اہتمام اکادیر شہر میں قائم بن زھر یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہرے میں جامعہ بن زھر کے علاوہ کئی دوسری جامعات کے طلباء، اساتذہ اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، مسجد اقصیٰ کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بینروں پر عرب ممالک اور مسلمان حکومتوں سے قبلہ اول کے دفاع کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر طلباء کی جانب سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ القدس کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کے فن کا بھی مظاہرہ کیا گیا جسے طلباء اور عام شہریوں نے بھرپور پذیرائی دی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.