• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مراکشی دروازے کے پل کا انہدام مسجد اقصی مسماری کی تمہید تصور ہو گا: شیخ عکرمہ صبری

ہفتہ 29-10-2011
in عالمی خبریں
0
plf picture
0
SHARES
0
VIEWS

plf picture

القدس سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کے پل کو گرانے کا فیصلہ غیر قانونی ہے جس کا مقصد پوری مسجد کے انہدام کی راہیں کھولنا ہے۔

 

ہفتہ کے روز ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے بیان میں شیخ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصی کی مغربی جانب دیوار براق تک پہنچنے والے ’’مراکشی دروازے‘‘ کے پل کو گرانے کا عمل ایک جانب مسجد اقصی کےانہدام کا مقدمہ شمار ہو گا تو دوسری جانب اوقاف اسلامی پر بھی حملہ گردانا جائے گا۔
مسجد اقصی کے سابق خطیب شیخ صبری نے واضح کیا کہ حالیہ اسرائیلی فیصلے سے مسجد اقصی کے مستقبل کے حوالے سے متعدد شکوک نے جنم لیا ہے۔ جیسا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون یا معاہدے کو خاطر میں نہیں لاتا، اس تاریخی پل کو گرانے کے بعد اسرائیلی حکام قبلہ اول کے خلاف کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ فلسطینیوں کے معروف مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب بھی نمازیوںکو مسجد میں آنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی اراضی پر قبضہ کر کے یہاں یہودی بستیاں بسا رہا ہے۔ فلسطینیوں کو گھروں کی تعمیر نو اور مرمت سے روکا جا رہا ہے۔ انکے گھروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام مسجد اقصی کے نیچےسرنگوں کی کھدائی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی حکام فلسطینیوں سے ان کا ورثہ اور تاریخ چھیننا چاہتے ہیں۔
مسجد اقصی کے خطیب نے مراکشی دروازے کے پل کی چوٹی میں واقع ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کا ذمہ دار اسرائیل کو ہی قرار دیا اور کہا کہ یہ چوٹی پندرہ صدیوں قبل بنائی گئی تھی اور جب تک اس کے نیچے اسرائیلی کھدائیاں شروع نہ ہوئیں اس میں ایک سینٹی میٹر کی بھی دراڑ نہیں آئی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.