• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

محمد مرسی مصر کے صدربن گئے، ملک بھر میں جشن

پیر 25-06-2012
in عالمی خبریں
0
plf function
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے حالیہ صدارتی انتخابات میں ملک کی سب سے بڑی منظم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے امیدوار ڈاکٹر محمد مرسی کو ملک کا نیا صدر قرار دیا ہے۔

ان کے مقابلے میں سابق صدر حسنی مبارک کے آخری وزیراعظم احمد شفیق کو شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اخوان المسلمون کے امیدوار کی بطور صدر کامیابی گذشتہ برس پچیس جنوری کو برپا ہونے والے انقلاب کے ثمر کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر محمد مرسی کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ میدان تحریر میں جمع اخوان المسلمون کے لاکھوں حامیوں نے جشن منانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ میدان تحریر کی فضاؤں میں اخوان المسلمون زندہ باد، حسنی مبارک مردہ باد اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔

مصری الیکشن کمیشن نے مصر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔ انہوں نےکہا کہ اخوان المسلمون کے امیدوار نے مجموعی طور پر 51 اعشاریہ 73 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار احمد شفیق نےاڑتالیس فی صد ووٹ حاصل کیے۔ خیال رہےکہ گذشتہ برس پچیس جنوری کو سابق آمر صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ دور استبداد کے خلاف عوام نے انقلاب کی تحریک شروع کی۔ اخوان المسلمون اس تحریک کے ہر اول دستےکے طور پر عوام کے ساتھ شامل رہی ہے۔ اس سال کے آغاز میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے دونوں ایوانوں پیپلز اسمبلی اور مجلس شوریٰ میں بھی اخوان المسلمون کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.