(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) محمد عیاش نے فلسطین کی اصولی حمایت پر اردنی بادشاہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردنی اور فلسطینی عوام برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کی قومی کونسل کے ایک رکن، ڈاکٹر محمد ایاش نے رومانیہ میں اردن کے شاہی صدر دفتر کے دورے کے موقع پر اردنی سفیر سفيان القضاة سے ملاقات میں اردن کے بادشاہ کی فلسطین کی اصولی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن نے ہر موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائی ہے ۔
انھوں نے فلسطین اور اردن کے مابین مستحکم تعلقات کی گہرائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردنی اور فلسطینی عوام برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے روابط ، رواج اور روایات سے متحد ہیں۔