• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

متنازعہ قانون کی منظوری پر نیتن یاھو حکومت میں پھوٹ پڑ گئی

پیر 24-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf disputedlaw
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مخلوط حکومت میں کل اتوار کے روز اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے سے متعلق ایک متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد سخت مخالفت سامنے آئی ہے، جس کے بعد وزیر قانون و انصاف زیپی لیونی سمیت کئی دوسرے وزراء نے استعفٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔

عبرنی ٹی یو کو دیے گئے ایک انٹرویو مسز لیونی نے کہا کہ انہیں اسرائیل کو ’’یہودیو کا قومی وطن‘‘ قرار دینے کے قانون سے سخت اختلافات ہیں۔ اس متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد وہ حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتی۔ وہ پرسوں بدھ تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں زیپی لیونی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے سے جمہوری اصولی کی نفی ہوئی ہے جس سے دنیا بھر میں اسرائیل کی جمہوریت پسندی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے گذشتہ روز اجلاس میں اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دیے جانے سے متعلق ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی۔ اس متنازعہ قانون کی حمایت میں کابینہ کے 14 وزراء نے حمایت جبکہ چھ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ مخالفت کرنے والوں میں وزیر انصاف زیپی لیونی اور دیگر وزراء بھی شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں زیپی لیونی نے کہا کہ وہ بدھ کے روز اس مسودہ قانون پر ہونے والی مزید بحث کے دوران خصوصی اجلاس میں اپنا استعفیٰ وزیر اعظم نیتن یاھو کو پیش کر دیں گی۔ انہیں توقع ہے کہ نیتن یاھو ان کا استعفیٰ قبول کر لیں گے۔

مسز لیونی نے متنازعہ قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ملک میں جمہوری روایت کی کھلی خلاف ورزی ہے اس سے ملک تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے تمام وزراء حکومت کے اس غیر جمہوری اقدام پر احتجاجاً استعفٰی دے دیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.