(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات کے صدر نے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی بائیکاٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے آج صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ معاشی تعلقات کی بحالی کیلئے شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہری اور کمپنیوں کو اسرائیل میں موجود اداروں کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی اجازت ہوگئی اور دونوں ریاستوں کے مابین تجارت کے وسیع مواقع قائم ہوں گے۔
دوسری جانب صیہونی ریاست اسرائیل نےابو ظہبی کے ساتھ اپنی پہلی تجارتی پرواز کا شیڈول جاری کیا ہے ، اسرائیلی کی پہلی پرواز آئندہ جمعہ 31 اگست کو بین گوریان ایئرپورٹ سے ابو ظہبی پہنچے گی ۔