(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سابق لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صیہونی ریاست کے ساتھ دوستی کے معاہدے سے فلسطین اور عربوں کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے۔
لبنان کے سابق وزیر اعظم ، سليم الحص نے کہا ، "فلسطین پر قابض دشمن کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی تعلقات معمول پر لانے کی خبروں سے ہم حیران ہوگئے ، یہ اقدام مظلوم فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے دل پر وار ہے۔”
انھوں نے کہا کہ امارات کا یہ کہنا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہد فلسطینی زمین پر قبضے کی مزید سرگرمیوں کو روکنے کیلئے ہے یہ ایک واضح جھوٹ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل خطےمیں امن نہیں چاہتا ، "یہ توسیع پسند غاصب ریاست ہے جس کا مقصد عرب دنیا پر دریائے نیل سے لے کر دریائے فرات تک قبضہ کرنا ہے۔ لہذا ، ہم متحدہ عرب امارات کی طرف سے قابض دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہیں ” یہ ایک ایسا اقدام ہے جو مبینہ طور پر کسی بھی طرح سے امن نہیں لائے گا۔