(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امورخارجہ کا کہنا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا معاہدہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے فروغ کو آگے بڑھانے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کو کامیاب بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا "۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے فروغ کو آگے بڑھانے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کو کامیاب بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔
ایشیاء میں باہمی رابطوں اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے وزارتی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے گزشتہ روز کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کی حمایت اور ان کے لیے امن کے حصول کا خواہاں رہے گا۔
قرقاش نے دو ریاستی حل کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ دوطرفہ تعلقات کا نیا باب جس کے نتیجے میں خطے کے استحکام کو فروغ اور امن کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے فروغ کو آگے بڑھانے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کو کامیاب بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا "۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے قیام کے بعد سے ہی اندرون و بیرون ملک ایک اعتدال پسند اور پرامن ایجنڈا اپنایا ہے۔