• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

متحدہ عرب امارات اور صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کیلئے معاہدہ

جمعہ 14-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
متحدہ عرب امارات اور صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کیلئے معاہدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پا گیا، دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ ہفتوں میں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ثالث کا کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہوگا جنہیں وہ  ضم کرنا چاہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امن معاہدہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے مابین طویل گفت وشنید کے بعد ممکن ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمدبن زایدالنہیان کے مابین ٹیلی فون کال کے بعد ہوا۔

معاہدے کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ـیہ تاریخی سفارتی پیشرفت مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔ یہ معاہدہ تینوں رہنماوں کی جرات مندانہ سفارت کاری اور وژن کے باعث ممکن ہوسکا ہے۔  یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے ایک نیا راستہ وضع کیا جاسکتا ہے، جو خطے بڑی صلاحیت کو کھول دے گا۔ـ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسرائیل اور یو اے ای میں تاریخی امن معاہدہ ہوگیا۔ اسرائیل اور عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملیں گے۔

Tags: ڈونلڈ ٹرمپشیخ محمدبن زایدالنہیانصیہونی ریاستمتحدہ عرب امارات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.