• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے:عبرانی اخبار

ہفتہ 28-11-2015
in عالمی خبریں
0
UAE
0
SHARES
0
VIEWS

رپورٹ کے مطابق ایک چونکا دینے والی خبر ہے،یہ انکشاف کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جلد ہی سفارتی تعلقات کے قیام کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جلد ہی اسرائیل ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ قائم کرے گا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام کے لیے سرکاری سطح پر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ جلد ہی اسرائیل متحدہ عرب امارات میں اپنا نمائندہ سفارتی دفتر کھولے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ امور”ڈورے گولڈ” نے متحدہ عرب امارات کا تین روزہ خفیہ دورہ کیا تھا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے ‘ یواے ای’ کی قیادت اور اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ہی دونوں ملکوں کے درمیان مرحلہ وار سفارتی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس دورے سے واپسی کے بعد اسرائیل نے پہل کرتے ہوئے ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب وزارت خارجہ نے "رامی حتان” نامی ایک سفارت کار کو ابو ظہبی میں اسرائیل کا پہلا سفیر تعینات کیا ہے۔ وہ جلد ہی متحدہ عرب امارات میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرنے ابو ظہبی روانہ ہوجائیں گے۔

صہیونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قابل تجدید توانائی ایجنسی” IRENA ” کے رکن اسرائیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ کئی سال سے سفارتی تعلقات کےقیام کے لیے کوشاں رہا ہے مگر اماراتی حکومت خلیجی ممالک کی اجتماعی پالیسی کے تناظر میں اسرائیل سے سفاری تعلقات کےقیام کو ملتوی کرتا رہا ہے۔ مگر اب دونوں ملکوں کی قیادت نے خفیہ طورپر سفارتی روابط کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.