• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’لیکوڈ پارٹی پیش آئند اسرائیلی انتخابات میں طاقتور جماعت بن کر ابھرے گی‘

بدھ 03-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf powerfull
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں ان دنوں حکمراں اتحاد میں پھوٹ پڑنے کے بعد وسط مدتی انتخابات کے امکانات پیدا ہوئے ہیں دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے پہلے ہی انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں کیے گئے رائے عامہ کے دو جائزوں میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت ’’لیکوڈ‘‘ آئندہ انتخابات میں زیادہ طاقتور جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 10 اور 2 کے تحت کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی آئندہ کے انتخابات میں بھی پہلی  بڑی سیاسی قوت کے طور پر اپنی برتری برقرار رکھے گی۔ اس کے مقابلے میں ’’یش عتید‘‘ کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ‘‘جیوش ہوم‘‘ بھی پہلے کی نسبت زیادہ طاقتو ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے پارلیمان کی 31 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ’’یسرائیل بیتینو‘‘ دوسرے نمبر رہی۔ مینا تسیماح اور کمیل فوکس کی نگرانی میں کیے گئے سروے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں لیکوڈ کم سے کم 22 سیٹوں کامیابی حاصل کرے گی اور امکان ہے کہ ”جیوش ہوم” 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے۔

اس وقت ’’یش عتید‘‘ کی پارلیمنٹ میں 19 نشستیں ہیں۔ سروے جائزوں کے مطابق اس پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اوراس کی زیادہ سے زیادہ 9 سیٹوں پر کامیابی کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔

ٹی وی 2 کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی 11 سیٹوں پر کامیابی کا امکان ہے تاہم ٹی وی 10 نے عرب امیدواروں کی ممکنہ کامیاب نشستوں کی تعداد  نو بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موشے کحلول کی جماعت کو ممکنہ طور پر 10 نشستیں ملیں گی۔ سروے جائزوں کے نتائج کے مطابق ”میرٹز”‘ کو سات، لیبر پارٹی کو 13، یہدت ھتورا کو 08، زیپی لیونی کی جماعت موومنٹ کو 4 اور کدیما کو مکمل طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.