• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لندن کے اسرائیل نواز میئرکی فلسطین آمد، سرکاری اداروں کا بائیکاٹ

جمعرات 12-11-2015
in عالمی خبریں
0
England Mair
0
SHARES
0
VIEWS

برطانوی دارالحکومت لندن کے اسرائیل نواز میئر بوریس جنسن گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ پہنچے مگرفلسطین کےسرکاری اداروں، جامعات اور نجی اداروں نے بھی بائیکاٹ کیا۔ بوریس جنسن کے ایک اسرائیل نواز بیان پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بوریس جنسن نے دو روز قبل اپنے دورہ اسرائیل کے دوران ایک بیان میں اسرائیل کو "جمہوری ریاست” قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان پر فلسطینی عوام میں سخت برہمی پائی جا رہی ہے۔

رام اللہ میں فلسطینی وزیر تعلیم صبری صیدم نے کہا کہ انہوں نے برطانوی میئر کے رام اللہ آمد پرانہیں خوش آمدید نہ کہنے اور ان کا سرکاری سطح پر استقبال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوریس جنسن نے ایک ایسے وقت میں فلسطین کا دورہ کیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام بالخصوص جامعات کے طلباء کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ مسٹر جنسن کی آمد کے وقت فلسطینی عوام اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردی کا شکار ہیں اور وہ صہیونی قابض ریاست کو مشرق وسطیٰ کی "بہترین جمہوریت ریاست ” ہونے کی سند جاری کررہے ہیں۔ اس لیے ہم ان کا استقبال نہیں کریں گے۔

درایں اثناء لندن کی انجنیرنگ یونین کی جانب سے بھی جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن کے موجودہ میئر ماضی میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے قائم کردہ گروپ چار کےساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ وہ اس دور میں بھی متنازع تھے اور اب انہوں نے کھل کر اپنی اصلیت ظاہر کردی ہے۔ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ظالم اور مظلوم میں فرق نہیں کرسکتے ہیں۔ انہیں صہیونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کا احساس نہیں، وہ اُلٹا صہیونی ریاست کو مشرق وسطیٰ کی بہترین جمہوریت قرار دے رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.