• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لندن میں صیہونی بربریت کے خلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 29-03-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
لندن میں صیہونی بربریت کے خلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

لندن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی ریاست کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی مظاہروں اور غزہ کہ ناکہ بندی اٹھائے جانے کے لیے جاری تحریک کی پرزور حمایت کی گئی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں یہ احتجاجی مظاہرہ برطانیہ میں قائم فلسطین کلب کی طرف سے کیا گیا جس میں فلسطینی کمیونٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں کےکارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطین میں ’’یوم الارض‘‘ کے موقع پر فلسطینیوں کے احتجاجی ملین مارچ کی حمایت کی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

برطانیہ میں فلسطین کلب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی کسی افراط وتفریط کے بغیر مکمل فراہمی کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے مظالم آشکار ہیں اور ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل اور زخمی کرنے کے واقعات فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا ثبوت ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے تمام وسائل کو استعمال کرنے اور انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

Tags: احتجاجیاسرائیلبرطانیہپناہ گزینتحریکریاستسفارت خانےغزہفلسطینقوملندنمارچمظالممظاہرہیوم الارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.