اسرائیلی ٹی وی10 نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملٹری میڈیکل عملے نے ایک فوجی جیپ سے تین فوجیوں کو نکال کراسپتال پہنچایا۔ تاہم بارودی سرنگ پھٹنےسے صرف ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ واقعے کے فوری بعد صہیونی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کر دیا تھا۔
ادھر المیادین ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام جنوبی لبنان سے شمالی فلسطین میں اسرائیلی زیرتسلط علاقوں پر کئی راکٹ داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار”معاریف” نے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ لبنان کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں میں سرحد سے متصل اسرائیلی فوج کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے توپخانے سے کم سے کم آٹھ گولے لبنان میں داغے ہیں۔ تاہم یہ گولے کھلے کھیتوں میں گرے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
