• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنانی خاندان کی اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے تحت اپنے اسیرکی رہائی کی اپیل

ہفتہ 08-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf apealtorelease
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیل میں قید ایک لبنانی شہری کے اہل خانہ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی متوقع ڈیل میں ان کے عزیز یحییٰ اسکاف کا نام بھی اپنی فہرست میں شامل کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر یحیٰ کے اہل خانہ اور دیگر احباب کی جانب سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے تحریر طورپر اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کےحوالے سے مستقبل میں طے پانے والی کسی بھی ڈیل میں اسکاف کا نام بھی شامل رکھیں۔

خیال رہے کہ یحیٰ اسکاف اسرائیل جیلوں میں قید پرانے اسیران میں سے ایک ہے جو 11 مارچ سنہ 1978ء سے زیرحراست ہے۔ لبنانی اسیر کی رہائی کے لیے سرگرم کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ انہوں نے حماس کی قیادت بالخصوص خالد مشعل سے کہا ہےکہ اگر حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کےتبادلے کا کوئی معاہدہ کرے تو اس میں ان کے عزیز کو بھی شامل کیا جائے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں‌بھی 36 سال سے اسرائیل جیل میں قید یحیٰ کی رہائی کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ حماس اور فلسطینی قیادت یحیٰ اسکاف کی رہائی میں ان کی کوششوں میں تعاون کرے گی اور ساڑھے تین عشروں سے اسرائیل جیل میں قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے اسیر کی رہائی کی راہ ہموار کرے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.