• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لاہور:غزہ پر صیہونی حملہ کے خلاف عوامی ورکر ز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23-11-2012
in عالمی خبریں
0
IMG 3870
0
SHARES
0
VIEWS

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی آج ”یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین “ منایا گیا اور عوامی ورکر ز پارٹی کے کارکنوں نے غزہ پر صیہونی حملوں اور جنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ لاہور پریس کلب کے سامنے کیا گیا جس میں عوامی ورکرز پارٹی کے بائیں بازو کے کارکنوں نے امریکی وصیہونی سامراج گٹھ

جوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ رپ حملے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فلسطین علاقوں کو خالی کرے اور جلا وطن فلسطینیوں کو ان وطن واپس آنے دیا جائے۔

احتجاجی مظاہرے سے عوامی ورکرز پارٹی کے صدر عابد حسین منظور،پروفیسر جمیل عمر،اور فاروق طارق نے خطاب کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں کاکہنا تھا کہ غزہ پر ہونے والی صیہونی مظالم پر خاموش عرب اور دیگر حکومتیں اسرائیل کے جرم میںبرابر کی شریک ہیں۔انہوںنے کہا کہ دنیا بھر کی عوامی تحریکیں پھر سے طول پکڑ رہی ہیں اور غربت و افلاس اور انسانوں کے درمیان معاشی بنیادوں پر تفریق اور کمزور طبقے پر جبر سے پاک معاشرے کی از سر نو تعمیر کوشاں ہے۔انہوںنے فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی آباد کاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے ۔اس موقع پر مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.