رپورٹ کے مطابق لائبرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ پر عرب رکن کنیسٹ حنین الزعبی کے خلاف زہرآلود زبان استعمال کی ہے۔ لائبرمین کی اس اشتعال انگیز مہم کا مقصد آئندہ پارلیمانی انتخابات میں الزعبی کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق لائبرمین خاتون عرب رہنما کے خلاف اس لیے اشتعال انگیز طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں کیونکہ وہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ لابئرمین پارلیمنٹ کے ارکان کو جمع کرکے حنین الزعبی کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں جس کا مقصد الزعبی کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ صہیونی لیڈر کی جانب سے جلد ہی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی رکن الزعبی کو انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی عائد کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الزعبی کے خلاف لائبرمین کی یہ پہلی اشتعال انگیز مہم نہیں بلکہ وہ پچھلے کئی ماہ سے دیگر عرب ارکان کے خلاف بھی اسی طرح کے زہریلے لب لہجے کا استعمال کررہےہیں۔