(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف کے درمیان ملاقات میں غزہ کی پٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں قطری سفیر نے فلسطینی باشندوں کیلئے قطر کی جانب سے منظور کردہ 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی گرانٹ جس میں 10 کروڑ 80 لاکھ لاکھ ڈالر کی رقم غزہ کےعوام کے لیے مختص کی گئی ہے کے حوالے سے اقوام متحدہ ک ے خصوصی ایلچی برائے فسلطین کو آگاہ کیا ۔
دونوں رہ نمائوں نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال، غزہ کے عوام کی معاشی امداد، امدادی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار، غزہ میں بجلی کے بحران، بے روزگاری، لیبر کے مسئلے اور کاروباری طبقے کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پراقوام کے مندوب نے کہا کہ عالمی ادارہ غزہ کی پٹی کےعوام کو درپیش مشکلات کے حل اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی کوششوں کے ساتھ فلسطینی عوام کی مالی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔