قاہرہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جنرل اسمبلی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی مذمت میں پیش کی گئی قرارداد ناکام بنائے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی ناکامی فلسطینی سفارتی کامیابی ہے۔ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو عرب ممالک اور پوری مسلم دنیا کی غیر مشروط حمایت حاصل ہے۔
احمد ابو الغیط نے کہا کہ امریکا کی حماس کے خلاف قرارداد غیر متوازن اور من گھڑت دعوؤں پر مشتمل تھی۔ اس میں کئی بڑے برے سقم اور مغالطے موجود تھے۔ اس میںاسرائیلی ریاست کے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے ہتھکنڈوں کی مذمت کی گئی تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امریکا نے جنرل اسمبلی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں بالخصوص حماس کی مذمت کے لیے ایک قرارداد پیش کی تھی تاہم وہ قرارداد ناکام ہوگئی تھی۔
عرب لیگ کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی میں امریکی قرارداد کی ناکامی اور آئرلینڈ کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں قرارداد کی کامیابی قابل تحسین ہے۔ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق اور ان کے منصفانہ مطالبات کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔