• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قبلہ اول کی وقف اراضی پراسرائیل کا یہودی کالونی بنانے کا فیصلہ

بدھ 02-12-2015
in عالمی خبریں
0
AlAqsa Colony
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے لیے وقف اراضی پر "بیت ھلیبا” نامی یہودی کالونی کے خلاف سامنے آنے والے اعتراضات مسترد کردیے ہیں جس کے بعد اسرائیلی انتظامیہ کو قبلہ اوّل کی اراضی پر یہودی کالونی تعمیر کرنے کی کلین چٹ مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے فرانس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل "حارہ المغاربہ” کی وقف اراضی پر تعمیرات کے خلاف دائر کردہ اعترضات مسرد کردیے۔ امکان ہے کہ فرانس کے دورے سے واپسی پر نیتن یاھو "بیت ھلبیا” کالونی کی تعمیر کی منظوری دے دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بیت ھلیبا ایک متنازع منصوبہ ہے جس پربعض اسرائیلی سیاست دانوں نے بھی اعتراضات کیے تھے اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی وقف شدہ اراضی پر یہودی کالونی کے منصوبے سے دستبردار ہوجائے تاہم انہوں نے تمام اعتراضات مسترد کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ "بیت ھلیبا” مشرقی بیت المقدس کے ان سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جہاں بڑی تعداد میں یہودیوں کے لیے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ضلعی پلاننگ و ہاؤسنگ کمیٹی نے سوموار کے روز ایک اجلاس میں اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر غور کیا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طورپر اس منصوبے کی عملی شروعات پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی ہاؤسنگ وپلاننگ کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو دوبارہ ہوا اور "بیت ھلیبا” منصوبے کی تعمیرات دوربارہ شروع کرنے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

"بیت ھلیبا” نامی یہودی کالونی میں نہ صرف یہودیوں کے لیے رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جانے ہیں بلکہ یہاں ایک سیاحتی مرکز، ایک عجائب گھر،لائبریری اور کئی دوسرے ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔ یہ جگہ صدیوں پہلے مسجد اقصیٰ کے لیے وقف کی گئی تھی اور حارہ المغاربہ کو سنہ 1967 ء کی جنگ میں صہیونی فوج نے مسمارکردیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.