• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قاہرہ میں عالمی کانفرنس کا فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ

جمعہ 11-12-2015
in عالمی خبریں
0
Egypt Conf
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جاری عالمی کانفرنس میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظلوم فلسطینیوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل بدھ کے روز سے قاہرہ شروع ہونے ’’بین الاقوامی آبزرویشن کانفرنس برائے فلسطین‘‘ پانچ دن تک جاری رہے گی۔ یہ کانفرنس عرب لیگ کی میزبانی میں ہو رہی ہے جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی اداروں سمیت کئی عالمی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں۔

کانفرنس کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں مقررین نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں جاری اعلامیے میں عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

کانفرنس میں عرب لیگ، اس کے ذیلی اداروں کے سربراہان، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، عرب آرگنائزیشن برائے سائنس و ثقافت ‘‘الیسکو‘‘ اور اسلامی تنظیم برائے سائنس وثقافت’’آیسیسکو‘‘ کے مندوبین بھی شریک ہیں۔

کانفرنس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب فوج فلسطینیوں کی نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ بچوں اور معصوم شہریوں کو ماورائے عدالت نہایت بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس میں فلسطینیوں کے تمام بنیادی حقوق اور مطالبات کی مکمل تائید اور حمایت کے بعد آزادی فلسطین کے لیے ہر فورم پرآواز بلند کرنے پربھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فوری طورپر سنہ 1967 ء کی جنگ اور اس کے بعد قبضے میں لیے گئے تمام عرب علاقوں کو خالی کرے تاکہ فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.