(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے تین قصبوں العشه، الاصبح اور الرفید میں داخل ہو کر نئی پیش قدمی شروع کر دی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں علاقے صوبہ قنیطرہ کے نواح میں واقع ہیں جہاں قابض اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے وقت گشت اور تعیناتی کی کارروائیاں انجام دیں۔
رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی قاتل سفاک فوج رسم الرواضی نامی علاقے میں داخل ہوئی تھی جو الصرمدانیہ قصبے کے قریب واقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج شام کے سابق نظام کے خاتمے کے بعد سے ملک کے جنوبی حصے پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ حال ہی میں صہیونی طیاروں نے دروزی برادری کی حمایت کے بہانے دمشق کے مضافات پر بمباری کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ جولان کی مقبوضہ پٹی اور شام کے درمیان واقع حائل لائن عبور کرنے کے بعد غاصب اسرائیلی فوج درعا اور قنیطرہ صوبوں کے قریبی علاقوں پر قبضہ بڑھا رہی ہے۔