قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی شام کو رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیہ قصبے میں فلسیطنی نوجوانوں کے ساتھ جھڑُپ کے دوران پانچ فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا۔
ان محروسین میں صالح ایوب، یحییٰ زقوت، محمد الرمحی، محمد برکت اور اودی غنطوس شامل ہیں۔ ان تمام بچوں کی عمر 14 سال سے کم عمر ہے۔مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بچے کو اس کے والدین کے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جھڑپوں کے دوران دیگر بچوں کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان تمام بچوں کو نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔