اسی دوران، ایک غاصب صہیونی ڈرون نے بلدہ حومین الفوقا میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں کو شدید نقصان پہنچا۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر قاتلانہ فضائی حملے کیے۔لبنانی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی طیاروں نے سهل الميدنہ کے اطراف، کفررمان اور الجرمق کے درمیانی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
اسی دوران، ایک غاصب صہیونی ڈرون نے بلدہ حومین الفوقا میں ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ حملے اس حقیقت کو ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل نہ صرف غزہ اور فلسطین بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ اپنی بربریت اور ناجائز گریٹر اسرائیل کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔