• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیل نے نوے شہداء کے جسدِخاکی واپس کردیے ، گولیاں اور تشدد کے آثار نمایاں

انہون نے یہ بھی بتایا کہ بعض شہدا کے جسد خاکی کی جلد پر مختلف رنگوں کے نشانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جمعرات 16-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیل نے نوے شہداء کے جسدِخاکی واپس کردیے ، گولیاں اور تشدد کے آثار نمایاں
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ڈاکٹروں نے بتایا کہ ظالمانہ اسرائیلی حراست میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو تشدد کے بعد سروں پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کے ڈاکٹروں نے قابض اسرائیل سے غزہ پہنچنے والی نوے فلسطینی شہدا کی لاشوں کے حوالے سے انکشاف کیا کہ بیشتر شہدا کے ماتھے پر گولیوں اور بعض کے گلے پر پھانسی کے نشانات موجود ہیں کئی کے ہاتھ پر ہتھکڑیوں اور جسم کے دوسرے حصوں پر زخموں کے نشانات ملے ہیں۔

عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کی سہولت کاری میں حماس کی جانب سے کچھ یرغمالیوں کی لاشوں کو قاتل صہیونی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے جو جنگ کے دنوں میں غزہ میں مارے گئے تھے جبکہ ظالم ریاست اسرائیل نے دو گروپوں میں فلسطینی شہدا کے جسدِ خاکی واپس کیے جس میں ہر ایک میں پینتالیس شہدا شامل تھے۔

ناصر اسپتال کے شعبہ اطفال ڈاکٹر احمد الفارع نے بتایا کہ تمام شہدا کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں سب ہی کو شہید کیے جانے سے پہلے باندھا گیا تھا اور پھر سروں میں گولیاں ماری گئی تھیں۔

انہون نے یہ بھی بتایا کہ بعض شہدا کے جسد خاکی کی جلد پر مختلف رنگوں کے نشانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ بعض کو بعداز شہادت زیادتی کانشانہ بھی بنایا گیا۔

ڈاکٹر احمد الفارع نے مزید بتایا کہ ملنے والی بہت سی لاشوں کی شناخت اس وجہ سے ممکن نہیں کہ غزہ میں شدید بمباری کی وجہ سے ہمارا طبی نظام تباہ ہوچکا ہے اور اس وقت ہمارے پاس ڈی این اے کا تجزیہ کرنے کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

Tags: تشددجسدِخاکیڈاکٹروںشہداءصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.