• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 2 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیل فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے، عالمی عدالت انصاف

قاتل صہیونی ریاست اسرائیل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے۔

جمعرات 23-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیل فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے، عالمی عدالت انصاف
0
SHARES
13
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے اعلی ترین قانونی ادارے، بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ قاتل صہیونی ریاست اسرائیل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے۔

عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ غاصب اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں بشمول قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فراہم کی جانے والی امدادی کوششوں کی حمایت کرے۔

ججوں نے کہا کہ قابض اسرائیل اپنے اس دعوے کو ثابت نہیں کر سکا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے ایک بڑی تعداد میں ملازمین کا تعلق حماس سے ہے سفاک صہیونی حکومت پر لازم ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل میں آسانی پیدا کرے اور فلسطینیوں کو بقا کے لیے ضروری بنیادی ضروریات فراہم کرے۔

عالمی عدالت انصاف کا یہ وسیع فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امدادی ادارے اس ماہ کے آغاز میں ہونے والی ایک نازک جنگ بندی کے بعد غزہ میں انتہائی ضروری انسانی امداد کو بڑھانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے قانونی طور پر پابند نہیں کرتی لیکن عدالت کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی قانونی اہمیت اور اخلاقی اتھارٹی ہے ظالم و ناجائز ریاست اسرائیل نے عدالتی کارروائی میں حصہ۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر یوجی ایواساوا نے کہا کہ عدالت اس دلیل کو مسترد کرتی ہے کہ یہ درخواست بین الاقوامی عدالتی عمل کا غلط استعمال اور اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے۔

عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل ثابت نہیں کر سکا کہ غزہ میں یو این امدادی ایجنسی انروا کے زیادہ تر ارکان کا تعلق حماس سے ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ قابض اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں یو این کی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ذمہ داری ہے جس کے تحت غاصب اسرائیل فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔

عدالت نے کہا کہ قاتل صہیونی حکومت کو غزہ میں اقوامِ متحدہ اور انروا کی امدادی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

عالمی عدالت نے مزید کہا کہ قابض سفاک اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.