(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مائیکروسافٹ کے ملازمین نے گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ریڈمنڈ میں واقع ہیڈکوارٹر میں احتجاجی کیمپ لگایا تھا جس میں کمپنی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ جنگی جرائم کی مُرتکب نیتن یاہو حکومت سے کاروبار بند کرے۔
مائیکروسافٹ کمپنی نے ملازمین کے احتجاج کو سنجیدہ لینے کے بجائے انہیں پلازہ چھوڑنے کی وارننگ جاری کی تھی تاہم ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا اور احتجاج کے مقاصد کے حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطا بق و ا شنگٹن پولیس نے آج اظہارِرائے پر حملہ آور ہوتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مائیکروسافٹ کے اٹھارہ ملازمیں کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قابض اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف مائیکروسافٹ کے ملازمین کمپنی کے اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواچکے ہیں۔