بحرین کے دارالحکومت میں اپنے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر میں متنازع ہوجانے والی "منامہ اقتصادی کانفرس "کا آغاز ہوگیا ہے۔
فلسطین کے تمام سیاسی اور مذہبی گروہوں نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کی مشکوک کانفرنسوں میں کوئی بھی فلسطینی یا کوئی بھی ایساشخص شریک نہیں ہوگا جو فلسطین کاز سے خلوص کا دعوی کرتا ہے
ادھر منامہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف پیر کی رات دیر گئے تک قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا،یہ جھڑپیں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ہوئیں،جھڑپوں کا مرکز باب ال زاویہ کا علاقہ تھا،یاد رہے کہ منامہ کانفرنس کے خلاف یہ احتجاج رواں ہفتے کے روز جمعہ تک جاری رہے گا۔