(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا میں ہونےو الی اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں کہا گیا ہے کہ وقت آگیا ہے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے اور صیہونی جرائم کی تحقیقات کرکے قصور واروں کو سزا دی جائے۔
18 دسمبر سے21 دسمبر 2019ءکے دوران ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سےخطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہےکہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کی جائے۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کی جائے اور جنگی جرائم کےمرتکب صہیونیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کانفرنس کے اختتام پر بات کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے اس تاثرکی نفی کہ وہ کوئی نیا اسلامی بلاک بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سربراہ کانفرنس کا مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے مسائل کے ٹھوس حل کے لیے غورکرنا اور عالم اسلام کے مسائل پر توجہ دینا تھا۔