(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین اور صیہونی ریاست کے درمیان تنازع کے دائمی، منصفانہ اور صداقت پر مبنی حل کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ‘آسیان’ کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ملائیشیا فلسطینی قوم کی ‘مضبوط’ اور پوری طاقت کے ساتھ حمایت اور اسرائیل کی سنہ 1967ء کی حدود میں واپسی اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسی ضمن میں انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے ہمیشہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل پر زور دیا ہے۔