فلسطین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کی اسرائیل کے ساتھ معاشی معاملات کو علیحدہ کرنے کی کوششیں جاری فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت دنیا بھر کےممالک کے ساتھ فلسطینی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں فلسطینی مصنوعات کو فروغ دینے کےلئے مختلف ممالک میں فلسطینی سفارت خانوں میں اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کےلئے خصوصی اقدامات کرے گی انھوں نےبتایا کہ یورپ کے مختلف ممالک میں موجود فلسطینی سفراء اس حوالے سے اقدامات اور مشورے کررہے ہیں کہ کس طرح فلسطینی مصنوعات کو بین القوامی منڈیوں تو پہنچایا جاسکتا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلسطینی سفارتخانوں میں اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات کا عزم 2005 میں کیا گیا تھ لیکن غیریقینی صورتحال اور فلسطین میں سیاسی صورتحال کی باعث اس میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل نہیں ہوسکیں لیکن اب اس منصوبے پر باریک بینی سے کام کیا جائے گا فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراهيم ملحم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی الحال بہت کم فلسطینی سفارتخانوں میں اقتصادی رابطوں کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے لیکن بہت جلد وزیر معیشت اور وزارت برائے غیرملکی تعلقات کے درمیان تعاون سے ان رابطوں میں بہت بہتری لائے جائے گی