درجنوں یہودی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع دیہاتوں کے کا شت شدہ رقبے کو نذر آتش کر دیا- مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں نے طل اور مادمہ دیہاتوں اور بورین دیہات کو آگ لگا دی جبکہ
ا س کام میں قابض اسرائیلی افواج نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور آگ بجھانے کی ذرا بھی کوشش نہیں کی- مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکار ، نابلس اور رام اللہ سے ان کے انخلاء کے خلاف احتجاج کررہے تھے-