(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان امریکی ریاست ورجینیا کی پارلیمنٹ کے کم عمر ترین پہلے مسلمان اور عرب رکن پارلیمنٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی سیاست دان 27 سالہ ڈاکٹر ابراہیم صبری سمیرہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر رکن منتخب ہونے والے کم عمر ترین مسلمان اور عرب رکن پارلیمنٹ ہیں، ابراہیم صبری 100رکنی ریاست ورجینیا کی پارلیمنٹ کے دوسری بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ابراہیم صبری نے امریکا سے سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے امریکا ہی کے ایک ادارے سے ڈینٹل ڈاکٹر کا کورس کیا۔ وہ 10 سال سے امریکا میں سیاسی اور طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔