قابل ذکر ہے کہ العرقیب کی آبادی سات سو افراد پر مشتمل ہے ۔ صیہونی فوجی اب تک کئی بار اس گآؤں میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرچکے ہیں لیکن ہر بار فلسطینیوں نے دوبارہ اپنے گھر بنالئے اور وہ کسی بھی حال میں اس گاؤں کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پرفائرنگ کردی ۔ یہ مظاہرہ جمہوری محاذ برای آزادی فلسطین کی دعوت پر غرب اردن اور بیت المقدس کے فلسطینیوں کی انتفاضہ قدس کی حمایت میں کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور ایسے اعلانات اٹھارکھے تھے جن پر انتفاضہ قدس کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
صیہونیوں کی فائرنگ میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کو اسی طرح غرب اردن اور بیت المقدس سے کم سے کم چالیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔