• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروں کی املاک ضبط کرنے کا نیا اسرائیلی قانون

منگل 08-12-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Minister
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت قانون وانصاف ایک نئے مسودہ قانون کی تیاری پرکام کررہی ہے جس کے تحت فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کے ساتھ ان کی جملہ املاک اور جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وزیرانصاف ایلیٹ چاکید نے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے جسے جلد ہی منظوری کے لیے کابینہ میں اور بعد ازاں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

نئے مسودہ قانون میں سفارش کی گئی ہےکہ وہ تمام فلسطینی جو یہودی فوجیوں یا آباد کاروں پر کسی بھی قسم کے حملوں میں ملوث پائے جائیں ان کے مکانات مسمار کردیے جائیں اور ان کی تمام املاک بہ حق سرکار ضبط کرلی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر قانون کی جانب سے نئے مسودہ قانون کی تیاری کا مقصد فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی جانب سے چاقو سے حملوں اور گاڑیوں تلے کچلنے جانے کے واقعات کو روکا جاسکے۔

ادھر اسرائیلی وزیرقانون و انصاف ایلیٹ چاکید نے اپنے ایک بیان میں نئے مسودہ قانون کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون سازی کے ذریعے اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کو مزید با اختیار بناتے ہوئے فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کی موثر طریقے سے روک تھام کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت حالیہ کچھ عرصے کے دوران کئی ایسے قوانین منظور کرچکی ہے جن کا مقصد فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک کو کچلنا ہے۔ ان میں سنگ باری کرنےوالے فلسطینیوں کو کئی سال تک قید کی سزاؤں اور مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کا قانون بھی شامل ہے مگر اس کے باوجود فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.